35ویں نیشنل گیمز کے لیے بلوچستان کا دستہ کراچی پہنچ گیا ڈی جی سپورٹس یاسر بازئی
35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے بلوچستان کا کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ کوئٹہ سے کراچی پہنچ گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بلوچستان یاسر بازئی نے بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کو مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہیں باقاعدہ اسپورٹس کِٹ، شوز، بیگز اور دیگر ضروری سامان مہیا کرکے کراچی روانہ کیا گیا۔
ڈی جی اسپورٹس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں روانہ کیا گیا جبکہ کراچی میں ان کی رہائش کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے بلوچستان کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میڈلز اپنے نام کریں گے۔
یاسر بازئی نے مزید کہا کہ محکمہ کھیل کھلاڑیوں کی سہولت اور بہتر کارکردگی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ 35ویں نیشنل گیمز کی اوپننگ تقریب 6 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگی، جبکہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا باضابطہ آغاز 7 دسمبر سے ہوگا، جو 13 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

