گوادر: ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا کاروباری حضرات کی دعوت پر دوبارہ فش ہاربر گوادر کا دورہ، فش ہاربر میں سہولیات کی کمی سے متعلق درخواست موصول ، خدشات دور کرانے کی یقین دہانی۔ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے آج فش ہاربر گوادر کے کارواباری حضرات ومول ہولڈرز کے دعوت پر دوبارہ فش ہاربر گوادر کا دوراہ کیا اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کاروبای شخصیات سے ومول ہولڈرز نے فش ہاربر گوادر میں سہولیات کی کمی سے متعلق باقاعدہ تحریری طور پر خدشات پیش کئے جس میں کہا گیا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا جبکہ خالی لانچوں کی آمد پر پابندی عائد کی جاری ہے جبکہ دوسری جانب لانچوں کی انٹری کے لئے بھی ایک پورٹ کی وجہ سے نیوی منع کرتا ہے جبکہ دوسری طرف جیٹی کی ناقص حالت کی وجہ سے لانچوں کی ڈاک کرنے مسلسل نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
کاروباری شخصیات نے کہا کہ سب لوگوں سے مینٹینس کے نام سے باقاعدہ ٹیکسز اور چارجز وصول کئے جاتے ہیں یہاں تک کہ باہر بیھٹے ٹب والوں سے بھی ٹیکسز وصول کئے جاتے ہیں مگر صفائی اور مینٹینسیں کی صورتحال انتہائی ناقص ہے۔
مول کا چھت شکستہ حالت میں ہے جبکہ انٹری گیٹ پر اونچے اسپیڈ بریکر اور چینٹی پر گڑھوں کی وجہ سے گاڑوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ کاروباری شخصیات نے درخواست کی کہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ان مسائل کے لئے کوششیں کریں۔ مولانا ہدیات الرحمن بلوچ نے اس متعلق چیئرمین پورٹ اتھارٹی سے ملاقات کرکے تمام خدشات دور کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

