بھارتی سیکرٹری دفاع راجیش کمار سنگھ نے روسی صدر پیوٹن کے دورے سے پہلے ہی ناامیدی کا اظہار کر دیا۔
بھارتی سیکرٹری دفاع راجیش کمارسنگھ کاکہنا ہےکہ پیوٹن کےدورہ بھارت میں کسی بڑی بیک تھروکا امکان نہیں،پیوٹن مودی ملاقات میں دفاعی تعاون اورہتھیاروں کی ترسیل میں تاخیر پربات ہوگی،ایس فورہینڈرڈ دفاعی نظام کی مزیدخریداری پربات چیت کی جائے گی،بھارت کو روس سےایس 400 دفاعی نظام کی ترسیل میں تاخیر پر تشویش ہے۔
بھارتی سیکریٹری دفاع کےمطابق سخوئی طیاروں کی ڈیلیوری اوراپگریڈیشن کے لئےٹائمُ لائن بھی بھارت کے لئےباعث تشویش ہے،روسی صدر 4 اور 5 دسمبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔

