اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںعظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں بلاول ایسے نہیں آئیں گے:...

عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں بلاول ایسے نہیں آئیں گے: شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں بلاول ایسے نہیں آئیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں بلاول ایسے نہیں آئیں گے ، بلاول عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا ناخن بھی نہیں ٹوٹا مگر انہوں نے چلانا شروع کردیا، دو ڈھائی سال کی جیل میں بانی پی ٹی آئی اپنے دشمنوں سے مدد مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی اس طرح کی حرکت نہ کرے، ملک کے مسائل ملک میں ہی رکھیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے