اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںطلاق 90 دن کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں ہوسکتی، سپریم...

طلاق 90 دن کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

طلاق نوے دن کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں ہوسکتی،خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلاشرط دیا ہوتو بیوی کوطلاق واپس لینے کا حق بھی حاصل ہے،سپریم کورٹ نے محمد حسن سلطان کی اپیل مسترد کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسماعت کی،جسٹس شفیع صدیقی نے  12صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا،شادی کے بعد میاں بیوی نیویارک میں رہائش پذیر تھے، بیوی 2023 میں بیٹی کے ساتھ نیویارک سے کراچی واپس آگئی تھی۔

 سپریم کے فیصلےمیں کہاگیا کہ بیوی نے 3جولائی 2023 کوکراچی سےشوہرکوطلاق کا نوٹس جاری کیا تھا، بیوی نے 10 اگست 2023 کوطلاق کانوٹس واپس لینےکی درخواست جمع کروائی تھی،یونین کونسل نے 90 روز پورے نہ ہونے پرطلاق کی قانونی کارروائی ختم کر دی تھی،بیوی کے نوٹس واپس لینےپرشوہر نے طلاق کا نوٹس دینےکیلئے یونین کونسل سے رجوع کیا،یونین کونسل نے شوہرکی درخواست دائرہ اختیار نہ ہونے پر خارج کی تھی

اعلی عدلیہ کےفیصلے کے مطابق یونین کونسل نےکہا کہ خاتون اب نیویارک میں ہے لہٰذا کراچی میں کارروائی کا اختیارنہیں بنتا،یونین کونسل نےقراردیاکہ طلاق کی کارروائی پاکستان مشن نیویارک کے ذریعےہونی چاہیے تھی،پاکستان کا قانون بیوی کے 90 دن کے اندرطلاق واپس لینےکودرست تسلیم کرتا ہے، بیوی کی نیویارک میں فائل کردہ درخواست کا پاکستان کی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں۔


سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ شوہر نے یونین کونسل کےفیصلے کےخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،یونین کونسل اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے قانون کے مطابق تھے،سندھ ہائی کورٹ نے یونین کونسل کے دونوں فیصلوں کو درست قرار دے کر درخواست مسترد کر دی تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے