جمعرات, مارچ 26, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ میں گاڑی سے 13.6 کروڑ کی دو کلو کرسٹل آئس برآمد،...

کوئٹہ میں گاڑی سے 13.6 کروڑ کی دو کلو کرسٹل آئس برآمد، دو ملزمان گرفتار

کوئٹہ:

کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی میں 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس ضبط کرلی۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ (ایف ای یو) نوتل نے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے تیرہ کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل،آئس (Methamphetamine) ضبط کرلی۔

یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگِ میل ہے جس میں مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی کو روکا اور ایک بیگ کے اندر چھپائی گئی 2 کلو گرام کرسٹل/آئس (Methamphetamine) برآمد کر لی۔

کسٹم کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید کارروائی کے لیے کسٹمز ویئر ہاوٴس منتقل کر دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے