اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںسیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی...

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثرانداز میں نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر آپریشن کےدوران  سیکیورٹی فورسز نے22 دہشتگرد ہلاک کردیئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خوارج دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے پر سنیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان اور عزم استحکام ویژن کے تحت سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک بھارتی حمایت سے جاری دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں کر دیا جاتا۔

وزیراعظم نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے