بھارتی طیارے تیجس کے کریش ہونے کے واقعہ پر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی وزارت دفاع کا کہناتھا کہ تیجس طیارہ دبئی ایئر شو میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا، ایمرجنسی ٹیم حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا، رن وے کے قریب طیارہ زمین سے ٹکرایا، پھر شعلے بلند ہوئے۔
ترجمان بھارتی فضائیہ نے حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد یہ تیجس کا دوسرا حادثہ ہے، میں تیجس طیارہ راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا
بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی طیارے کو ونگ کمانڈر وکرم سنگھ اڑا رہے تھے، حادثے میں ونگ کمانڈر وکرم سنگھ ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

