اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان، قلعہ عبداللّٰہ میں افیون، بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل...

بلوچستان، قلعہ عبداللّٰہ میں افیون، بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف

بلوچستان میں افیون اور بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف کردی گئی۔

قلعہ عبداللّٰہ میں ممنوعہ فصل کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور نفاذ قانون کے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔

ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کے مطابق کارروائی میں افیون اور بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قلعہ عبداللّٰہ کی تحصیل گلستان میں منشیات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

منور حسین مگسی نے یہ بھی کہا کہ نورک سلیمان خیل میں آئس اور چرس تیار کرنے والی21 فیکٹریوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ کارخانے چلانے والوں کی رہائش گاہوں کو گرا دیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے