اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںوفاقی شرعی عدالت کا آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار

وفاقی شرعی عدالت کا آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو  اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا۔ 

27 ویں ترمیم کے بعد قائم ہونے والی آئینی عدالت کے ججز کو وفاقی شرعی عدالت میں جگہ دینے کی باتیں ہورہی تھیں تاہم  وفاقی شرعی عدالت نے  آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا۔

وفاقی شرعی عدالت کے انکار  پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر  ایک میں بیٹھیں گے جب کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم 2 نمبر میں منتقل ہو جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری دی تھی جس کے بعد آج جسٹس امین الدین نے  آئینی عدالت کے  پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا جب کہ آئینی عدالت کے 3 اور ججز نے بھی حلف اٹھایا۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے