کؤئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا جی ڈی اے اسکول میں یوم اقبال تقریب میں شرکت، طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم۔
جہکہ ڈگری کالج گوادر کے بہترین کارکردگی والے پوزیشن ہولڈر بہترین طلبہ کی حوصلہ افزائی پہلی پوزیشن والے کو موٹر سائیکل اور سکینڈ پوزیشن والے طلب علم کو لیپ ٹاپ دے دیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جی ڈی اے اسکول گوادر میں علامہ اقبال کے پیدائش کے دن کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے تقریب سے خطاب میں قیام پاکستان میں علامہ اقبال کے کردار کی تعریف و تشرح کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تعلیم پر توجہ دے۔ اقبال کے شاھین بنیں اپنے علاقے کی خدمت بہترین معیاری تعلیم کے ذرائع کریں۔
جہالت، غربت، بے راہ روی کا علاج تعلیم اور صرف تعلیم ہے گوادر میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی ہمارا اولین مشن ہے اور گوادر میں تعلیمی رینکنگ کو بہتر کرنا اور دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
بلوچستان کے طلبا بہترین تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبا کی رہنمائی، اساتذہ و تعلیمی اداروں کو سہولیات و آسانیاں فراہم کی جائے اساتذہ گرام ایمانداری و اخلاص سے ڈیوٹی کی پابندی کرتے ہوئے بچوں و بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔ ضلعی انتظامیہ، جی ڈی اے بھی تعلیمی اداروں کی فعالیت میں کردار ادا کریں تاکہ گوادر سے نا خواندگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔
بعد ازاں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے طالبات میں اعزازی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے- قبل ازیں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحن بلوچ کی جانب سے ڈگری کالج گوادر کے دورے کے دوران بہترین کارکردگی کے حامل طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہونے پہلی پوزیشن پر آنے والے طالب علم کو موٹر سائیکل اور دوسرے تیسرے نمبر پر آنے والے طلبا کو اپنی جانب سے لیپ ٹاپ دیئے۔

