اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریں30 ستمبرکوفرنٹیرکورہیڈکوارٹر نارتھ کوئٹہ پرخودکش حملہ آور افغان دہشتگرد نکلا، سکیورٹی ذرائع

30 ستمبرکوفرنٹیرکورہیڈکوارٹر نارتھ کوئٹہ پرخودکش حملہ آور افغان دہشتگرد نکلا، سکیورٹی ذرائع

‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے،تیس ستمبر کو فرنٹیرکور ہیڈکوارٹر نارتھ پر خودکش حملہ آور افغان دہشتگرد نکلا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت سہیل عرف خباب کے نام سےہوئی،محمد سہیل عرف خباب افغانستان کےصوبے وردک کےضلع میدان کا رہائشی تھا۔کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر نارتھ پرحملےمیں آٹھا شہری شہید جبکہ چالیس زخمی ہوئے تھے۔

ایف سی ہیڈکوارٹرپرحملہ فتنہ الخوارج کےافغان دہشتگردوں کی تازہ ترین شرمناک مثال ہے،افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اوردہشتگردوں کی مسلسل پشت پناہی پوری خطےکیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے