پیر, دسمبر 29, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںرقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے اور باصلاحیت صوبے...

رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے اور باصلاحیت صوبے کی پی ٹی وی بورڈ میں عدم نمائندگی باعثِ افسوس ہے: سرفرازبگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پی ٹی وی بورڈ میں صوبے کی عدم نمائندگی پر اظہارِ برہمی۔

کوئٹہ / وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بلوچستان کی عدم نمائندگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے اور باصلاحیت صوبے کی پی ٹی وی بورڈ میں عدم نمائندگی باعثِ افسوس ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ “کیا بلوچستان کے لوگ اللہ کے کمتر بندے ہیں؟ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی اداروں میں بلوچستان کی شمولیت محض احسان نہیں بلکہ ہمارا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی جیسے قومی ادارے میں بلوچستان سے ایک بھی نمائندہ شامل نہ ہونا ناقابلِ قبول ہے۔

وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے کے باصلاحیت افراد کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے