کوئٹہ: وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ انسرجنسی نہیں بلکہ کرپشن ہے جب ہم کرپشن کے چیلنج پر قابو پالیں گے تو صوبے میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں میرٹوکریسی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق بہتر مواقع میسر آئیں۔ وزیراعلی نے نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان سے ملاقات کے دوران کئی ملاقات میں چیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہد احمد خان، یوتھ ڈیلیگیٹس، فوکل پرسنز اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام شریک تھے اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دشمن عناصر تشدد کے ذریعے ریاست توڑنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ نوجوان ریاست کے اصل بیانیے کو عام کریگے مثبت سوچ کو فروغ دیں اور تشدد پر مبنی رویوں اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دلائل اور حقائق سے دیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق تصور اور حقیقت میں فرق جاننا نوجوانوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔
ریاست کے لیے ہر نوجوان ایک قیمتی اثاثہ ہے اور حکومت ان کی درست سمت میں رہنمائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے ہر تلخ سے تلخ سوال کا جواب دلیل اور سچائی کی روشنی میں دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں
اس موقع پر چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت ہر سطح پر نوجوانوں کو سن رہی ہے یہ پہلی حکومت ہے جس کے دور میں نوجوانوں کی بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں ہواوں کا رخ بدلا گیا ہے رانا مشہود احمد خان نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں چھ مرتبہ کوئٹہ آیا ہوں مگر اس بار میں نے تبدیلی کی وہ ہوایں محسوس کی ہیں جو نوجوانوں کے اعتماد کی علامت ہیں وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں نوجوانوں کی شمولیت اور انگیجمینٹ قابل تعریف ہے اور ان کے اقدامات بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں

