اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکچے کے ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا ژوب کے رہائشی سمیت متعدد افراد...

کچے کے ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا ژوب کے رہائشی سمیت متعدد افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا

کوئٹہ: سیاسی و سماجی رہنماؤں محمد کریم قریشی، مولوی رحمت الله، عبدالناصر قریشی، عبدالرازق قریشی، عبدالروف قریشی، حسن امین قریشی، محمد اکرام قریشی، مطیع الله قریشی، امین الحق قریشی، شمس الہدی قریشی نے کچے کے ڈاکوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والےژوب کے رہائشی رحیم الله قریشی کی حفاظت بازیابی پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کچے ڈاکوں نے گھوٹکی کے علاقے سے رحیم الله قریشی کو اغواء کرلیا تھا۔

جن کی رہائی کیلئے بھاری تاوان طلب کیا گیا تھا لیکن رحیم الله قریشی کا خاندان غریب ہونے کی وجہ سے تاوان کی رقم ادا نہیں کر سکتا تھا جس کے بعد ذوب کے سیاسی و سماجی رہنما محمد کریم قر یشی کی قیادت میں وفد نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کر کے رحیم اللہ قر یشی کی حفاظت بازیابی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد گورنر بلوچستان نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے انتظامیہ کو مغوی کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ گورنز کی ہدایات کے بعد انتظامیہ کے کچھ کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رحیم اللہ قر یشی سمیت دیگر افراد کو حفاظت بازیاب کرایا جس پرہم گورنر بلوچستان، انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے رحیم اللہ قر یشی کی حفاظت بازیابی کو یقینی بنایا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے