چاغی: دالبندین میں مختلف فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص قتل دوزخمی ہوگئے۔ پولیس ایس ایچ او دلابندین کے مطابق مسلح افراد نے حجام پر فائرنگ کرکے ہیرڈریسر کو قتل کردیا۔ فیصل کالونی اڈہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

