اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںمحسن نقوی کا افغانستان کیساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل...

محسن نقوی کا افغانستان کیساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور

پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ بھی کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا،محسن نقوی نےکہا کہ جس طرح ہرگھر میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں، انہیں بھی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئےہیں، پاکستان نے دہشت گردوں اور انکے سر پرستوں اور معاونین کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

مذاکرات کےدوران افغان طالبان نےپاکستان کے منطقی اور جائزمطالبات تسلیم کیےلیکن دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی۔افغان وفد بنیادی مدےسے انحراف کرتا رہا۔ الزام تراشی، ٹال مٹول اورحیلےبہانوں کاسہارا لیا۔

وزیراطلاعات نے واضح طورپرکہا کہ پاکستان کےعوام کی سلامتی قومی ترجیح ہے، حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔ دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں اورسہولت کاروں کو نیست و نابود کرنےکے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے