جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر...

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے طور پر حلف اٹھالیا

کوئٹہ: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے آج ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مهراللہ باہٹی سے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو جتمنی شکل دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تعینات افسران کی تربیت، انتخابی مواد کی فراہمی اور دیگر تیاریاں کے حوالے سے جامع اقدامات کررہا ہے اور امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکمہ انتخابی عمل کے دوران بھرپور تعاون کریں گے تاکہ عوام کو آزادانہ شفاف اور پرامن ماھول میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے