پیر, دسمبر 29, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںزہری میرا گھر ہے، حالات میں بہتری کے پیش نظر تمام شاہراہیں...

زہری میرا گھر ہے، حالات میں بہتری کے پیش نظر تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نواب ثنا اللہ زہری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطوں کے بعد زہری جانے والی تمام شایرائیں مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا کیا ہے۔

نواب ثنا اللہ خان زہری نے جھالاوان ہاؤس کراچی میں تحصیل زہری سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زہری میرا گھر ہے، امن و امان کے قیام کے لیے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کو ہدایت دی تھی کہ وہ اعلیٰ ضلعی و سیکورٹی حکام سے قریبی رابطے میںرہیں، جبکہ خود انہوں نے بھی اس سلسلے میں اعلیٰ عسکری حکام سے رابطہ کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ اس سے قبل زہری میں عائد کرفیو میںنرمی کی گئی تھی اور اب حالات میں بہتری کے پیش نظر تمام شاہرائیں کھولنے کا فیصلہ کیا کیا ہے تاکہ علاقے کے شہری آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے