اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںاوتھل چیک پوسٹ سے تاخیر کے باعث بچہ دم توڑ گیا لواحقین...

اوتھل چیک پوسٹ سے تاخیر کے باعث بچہ دم توڑ گیا لواحقین کا شدید احتجاج، قومی شاہراہ بند

اوتھل: آج صبح کوسٹ گارڈ کی چیکنگ کے دوران ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب ایک شدید بیمار بچے کو اہل خانہ کراچی علاج کے لیے لے جا رہے تھے، مگر کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے اہل خانہ کی منت سماجت کے باوجود گاڑی کو نہیں جانے دیا، جس کے باعث بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ یہ واقعہ بلوچستان میں قانون کے دوہرے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عام شہریوں، مریضوں اور مسافروں کو تو سختی سے روکا جاتا ہے، لیکن دوسری جانب اسمگل شدہ چھالیاں، منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء روزانہ کی بنیاد پر ضلع لسبیلہ اور حب سے کراچی تک پہنچتی ہیں — آخر وہ کس کی سرپرستی میں جاتی ہیں؟شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ آئے روز بلاوجہ عام لوگوں کو تنگ کرتے ہیں، یہاں تک کہ گھریلو استعمال کی اشیاء کو بھی "ایرانی” قرار دے کر روک دیا جاتا ہے۔ اگر ایرانی اشیاء پر پابندی ہے تو پھر ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کھلے عام کیوں دستیاب ہے؟لسبیلہ اور حب کے عوامی حلقوں نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر نواب جام کمال خان عالیانی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری انکوائری کی جائے اور اوتھل چیک پوسٹ کو ختم کیا جائے جو بلوچستان کی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے