کوئٹہ: شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڑ پر ڈاکوں نے شہری سے رقم لوٹنے کی کوشش کی جس پر دوران شہری اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شہری بینک سے رقم نکالنے کے بعد واپس جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے اسے روک کر رقم چھینے کی کوشش کی۔ شہری مزاحمت پر ڈاکوں نے فائرنگ کی، جس شہری نے جوابی فائرنگ کی۔ فائنرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

