پنجگور: پنجگور کے علاقے سبز آپ کے قریب باراتیوں کی تیز رفتار پک اپ گاڑی حادثہ کا شکار ایک شخص جاں بحق 20 زخمی ریسکیوں 1122 کی ٹیم نے بروقت زخمیوں اور لاش کو بذریعہ ایمبولینس ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا ریسکیو ذرائع کے مطابق باراتیوں کی گاڑی ناگ سے پنجگور کی طرف آرہی تھی کہ سبزآپ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، حادثہ ٹائرپھٹ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال پنجگور ڈاکٹر وزیر احمد بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر عابد ریکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ زخمیوں کا علاج کرایا، زیادہ زخمی مریضوں کو ٹیچنگ اسپتال پنجگور کی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا۔

