اتوار, اکتوبر 19, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپولیس میں انضمام کیخلاف قلات میں لیویز اہلکاروں کی احتجاجی ریلی،فیصلہ واپس...

پولیس میں انضمام کیخلاف قلات میں لیویز اہلکاروں کی احتجاجی ریلی،فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

قلات۔ لیویز فورس قلات کی جانب سے سخت ترین احتجاج۔

لیویز فورس کا پولیس فورس میں انضمام کی مخالفت۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیاہے جس کے بعد لیویز فورس پورے بلوچستان میں سراپا احتجاج
اس سلسلے میں لیویز فورس قلات کی جانب سے پر ہجوم احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں لیویز فورس قلات کے تمام عہدیداروں سمیت دیگر اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کا آغاز لیویز ہیڈ کوارٹر سے شروع ہوکر قلات شاہی بازار ہسپتال روڈ ہربوئی روڈ دربار روڈ اور مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوے واپس لیویز ہیڈ کوارٹر قلات میں اختتام پزیر ہوا۔
لیویز اہلکاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوے تھے جن پر لیویز فورس کا پولیس میں انضمام نامنظور۔ لیویز فورس زندہ آباد کے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر لیویز فورس کے افسران اور جوانوں نے خطاب کرتے کہا کہ لیویز فورس ایک مثالی فورس ہے جو کہ 142 سال قدیم ہے امن وامان کے قیام میں لیویز فورس بلوچستان کا کردار نمایاں ہے وطن عزیز کے لیئے لیویز جوانوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہے قبل ازیں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا ناکام تجربہ کیا گیا اب ایک مرتبہ پھر وہی ناکام کوشش جاری ہے ہم حکومت بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ عدالت عالیہ کے اسٹے آرڈر پر عملدرآمد یقینی بنائے اور انضمام سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس کیاجائے ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے