ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںتربت سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، ایک...

تربت سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بلوچستان کے ضلع تربت میں سی پیک روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

تربت میں سی پیک روڈ پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب خطرناک حادثہ پیش آیا، حادثہ 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے باعث ہوا۔

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں مقامی افراد شاہ جان ولد رحیم بخش، نعیم ولد نبی بخش اور بہادر ولد ہاشم شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ڈاکٹر شبیر ولد میران شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ واقعہ کے بعد حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم پولیس نے گاڑی ضبط کرکے گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے