ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںپاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا میرے لیے ’بہت آسان‘...

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا میرے لیے ’بہت آسان‘ ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا ان کے لیے ’بہت آسان‘ ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اپنی مدتِ صدارت کے دوران انہوں نے 8 جنگوں کو رکوایا، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار ان سے کہا تھا کہ ان کی کوششوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو ٹال کر لاکھوں جانیں بچائیں۔

دریں اثنا، پاکستان اور افغان طالبان حکومت نے اپنے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیا ہے، جو کل ختم ہونے والی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک 48 گھنٹے کی جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قطر میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد شرکت کرے گا، جبکہ افغان طالبان کا ایک وفد بھی مذاکرات کے لیے قطری دارالحکومت پہنچے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 13 اکتوبر کو بھی امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ’جنگیں ختم کرنے میں ماہر‘ ہیں، اور وہ امن کے اقدامات پر نوبیل انعام حاصل کرنے کے خواہشمند نہیں، ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے پاکستان اور افغانستان میں جنگ جاری ہے، یہ معاملہ دیکھنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن میں مشرق وسطیٰ روانگی کے موقع پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس دیرینہ دعوے کو دہرایا تھا کہ ان کے ٹیرف کے خطرات نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو روکنے میں مدد کی تھی، اور کہا تھا کہ ان کی سفارت کاری کا مقصد ایوارڈ جیتنا نہیں بلکہ جانیں بچانا تھا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے