ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے 7 میں سے 6 ڈویژنز میں لیویز فورس کو پولیس...

بلوچستان کے 7 میں سے 6 ڈویژنز میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا

بلوچستان حکومت نے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد صوبے کی 7 میں سے 6 انتظامی ڈویژنز میں صوبائی اور وفاقی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا ہے، جس کے بعد ان ڈویژنز کو ’اے ایریاز‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جمعرات کو جاری کیا گیا ہے۔

ان 6 ڈویژنز میں کوئٹہ، قلات، مکران، ژوب، رخشان اور نصیر آباد شامل ہیں، تاہم سبی ڈویژن، جس میں ڈیرہ بگٹی، سبی، کوہلو، ہرنائی اور زیارت کے اضلاع شامل ہیں، کی لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم نہیں کیا گیا۔

بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ، ژوب، مکران، رخشان، نصیر آباد اور قلات ڈویژنز کی تمام ریونیو حدود کو فوری طور پر بلوچستان پولیس کے دائرہ اختیار میں ’اے ایریاز‘ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والے تمام لیویز اہلکار (صوبائی اور سابق وفاقی لیویز دونوں) اور سی پیک ونگ کے اراکین کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے