جمعہ, اکتوبر 17, 2025
ہوماہم خبریںسعد رضوی لوگوں کو بھڑکاکر فرار ہوگئے، انہیں جلد کٹہرے میں لایا...

سعد رضوی لوگوں کو بھڑکاکر فرار ہوگئے، انہیں جلد کٹہرے میں لایا جائےگا: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور  فیصل کامران نے کہا ہےکہ سعد رضوی لوگوں کو بڑھکانے کے بعد خود فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہاں جہاں گئے ،  وہ لوکیشنز  ہم نے ٹریس کرلی ہیں  اور جلد ہی اُنہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اگر سعد رضوی کو گولی لگی ہے یا وہ زخمی ہیں تو بتائیں ریاست خود اُن کاعلاج کرائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز  لاہور فیصل کامران کا کہنا تھاکہ لاہور  میں ان سے بات چیت ہوئی اور  انہیں منع کیا گیا اور  کہاگیاکہ آپ یہیں پر  محدود احتجاج کرلیں مگر  اُنہوں نے کہاکہ ہم اسلام آباد میں امریکی کونصلیٹ جائیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  کے مطابق شاہدرہ کے پُل پر مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کی، یہ عوامی املاک کو قبضے میں لے لیتے ہیں، گاڑیاں چھین لیتے ہیں، کنٹینرز روک کرسڑکیں بند کرتے ہیں اور اپنے گرد حصار  بنالیتے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پُرتشدد احتجاج میں اب تک 60 پولیس اہلکار  مستقل طور پر معذور  ہوچکے ہیں۔ اس دفعہ پنجاب پولیس نے محدود کارروائی کرکے ان کادھرنا ختم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہنے کو یہ مذہبی جماعت ہیں،  جھوٹ بولتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اموات کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  لاہور فیصل کامران نے مزید بتایا کہ  پولیس اہلکاروں کو لگتا تھاکہ اگر  ہم ان کے ہاتھ لگ گئے تو  یہ ہمیں تشدد کا نشانہ بنائیں گے اور  پھر  ان مظاہرین کو عام معافی مل جائے گی، یقین ہے اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا، ریاست کا عزم ہے کہ یہ پاگل پن ختم کرناہے تو یہ ختم ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے