جمعہ, اکتوبر 17, 2025
ہوماہم خبریںاسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن...

اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی مسلسل شمولیت پر زور

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل شمولیت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ اعلیٰ سطحی روابط بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں، کے ذریعے پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

امریکی ناظم الامور نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل شمولیت پر زور دیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

امریکی ناظم الامور نے پاکستان کے توانائی، قیمتی معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے