جمعہ, اکتوبر 17, 2025
ہوماہم خبریںاسلام آباد میں تحریک لیبک کا احتجاج، ریڈ زون کو مکمل طور...

اسلام آباد میں تحریک لیبک کا احتجاج، ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارالاحکومت میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، ایسے میں انتظامیہ نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے مظاہرین سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں، وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف متعلقہ افراد کے لیے مارگلہ روڈ کھولا جائے گا جب کہ فیض آباد ڈبل روڈ ترنول گولڑہ موڑ کے علاقوں میں کنٹینرز روڈ اطراف پر رکھ دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تحریک لبیک کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا، متعدد کارکنان کو حراست میں لیکر تھانوں سمیت سی آئی اے میں بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، راولپنڈی میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جو 17 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے سیاسی ومذہبی جماعت کی جانب سے اسلام آباد مارچ کی کال کے بعد راولپنڈی میں ہر قسم کے اجتماعات، جلوسوں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی ، اسلحہ، لاٹھیاں غلیل، بال بیرنگز اور دھماکا خیز مواد لے جانے پر سخت پابندی ہوگی جب کہ اشتعال انگیز تقاریر اور اسلحے کی نمائش پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق موٹر سائیکل پر دو افراد کی سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش بھی جرم قرار دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہےحکم نامے کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے