بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل رائےسلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائےجانے کی تصدیق کر دی۔
اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا لگائے جانے کا امکان ہے۔