بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںزہری کے عوام مطمئن رہیں،جلد حالات بہتر ہوں گے، کرفیو میں بھی...

زہری کے عوام مطمئن رہیں،جلد حالات بہتر ہوں گے، کرفیو میں بھی جلد نرمی کی جائے گی، امیر حمزہ زہری

خضدار: صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری سے خلق جھالاوان خضدار کے سیاسی و قبائلی عمائدین پر مشتمل وفد گزشتہ روز پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری کی قیادت میں ملاقات کی وفد نے نوبزادہ امیر حمزہ خان زہری کو تحصیل زہری موجودہ صورتحال شہر میں کرفیو کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات ، غذائی قلت، ہسپتال میں ادویات کی کمی،زمینداروں کو ہونے والے نقصانات اور علاقے سے دیگر جڑے مسائل اور معملات تفصلی آگاہ کیا۔

انہوں نے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے مطالبہ کیا کہ زہری میں فوری طور پر کرفیو کو نرم کیا جائے، زہری کی عوام کے پاس اب کھانے کیلئے راشن بھی ختم ہوگیا ہے دودھ نہ ہونے کی وجہ سے شیرخوار بچے بھی نڈھال ہوا ہے بابا امیر حمزہ خان زہری نے وفد کو یقین دللایا کہ زہری کے حالات بہت جلد معمول پر آجاہنگے اور کرفیو میں بھی نرمی ہوگی انہوں نے مذید کہا کہ زہری کہ موجودہ حالات درپیش مشکلات کا مجھے شدت سے احساس ہے لیکن ملک دشمنوں نے زہری میں ایسے حالات پیدا کیے جس کا غماذہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

زہری کی عوام مطمین رہے زہری کے حالات جلد بہتر ہونگے ، اس حوالے سے میں اعلی حکام سے مسلسل رابطہ میں ہون تاکہ عوام کے مسائل اور مشکلات کو کم کیا جاسکے وفد میں پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبلد الرحمن زہری میر عبلد الوہاب زہری میر فیصل رحیم زہری میر فرید خان زہری مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر حضور بخش زہری حاجی نصراللہ زہری نور احمد زہری سمیت بڑی تعداد مین سیاسی وقبائلی عمائدین شامل تھے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے