بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںپیپلز پارٹی نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت...

پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی

پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں وفاقی حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی سے ایک اور رابطہ کیا، حکومت نے پیپلز پارٹی سے قانون سازی میں تعاون کی درخواست کی تاہم پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں علامتی طور پر شرکت کرے گی، کسی بھی قانون سازی میں حکومت کی حمایت نہیں کرے گی۔

پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ حالات کی مزید خرابی کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی۔ حکومت ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر معاملہ نوٹس میں لائیں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری پنجاب اور سندھ کی حکومتوں میں لفظی جنگ بندی کیلئے متحرک ہوگئے۔

صدر مملکت اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں صوبائی حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے مزید بات چیت اور مشاورت کیلئے محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی بلالیا۔

واضح رہے کہ ن لیگ اور پی پی کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کے ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری میں شدت آگئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے