بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان کا افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ بلوچستان حکومت...

پاکستان کا افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ بلوچستان حکومت سڑک کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنادے

اسلام آباد:

اسپیشل سیکریٹری داخلہ نے قائمہ کمیٹی میں کہا ہے کہ ہم افغانستان سے بادینی بارڈر کھولنے کے لیے بالکل تیار ہیں بس بلوچستان حکومت سڑک کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنادے۔

 قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاک افغان بادینی بارڈر کھولنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔

سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ بادینی بارڈر کو کھولنے کے حوالے سے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا ہے، وزارت داخلہ نے بادینی بارڈر کا کھولنے کا معاملہ کلیئر کر دیا ہے،  بادینی بارڈر پر اب وزارت خارجہ کی طرف سے جواب آنا باقی ہے، کسٹم کو تین ماہ چاہئیں، ایف آئی اے کی ریڈینس رپورٹ آگئی ہے۔

اسپیشل سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ بادینی بارڈر سے سڑک 130 کلومیٹر دور ہے، ابھی بادینی بارڈر کو مکمل طریقے سے چلانا مشکل ہوگا۔

چیئرپرسن کمیٹی انوشے رحمان نے پوچھا کہ کیا آپ نے دیکھا ہے کہ افغان سائڈ پر سارا کام ہوگیا ہے؟

اس پر اسپیشل سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ہم بادینی بارڈر کھولنے کیلئے بالکل تیار ہیں، آپ بلوچستان حکومت سے بھی کہہ دیں کہ وہ روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنائے، ہم بادینی بارڈر کیلئے ایف آئی اے ڈپلائے کردیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے