شکار پور کے قریب مرکزی شاہراہ بائی پاس کے مقام پر ٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑد دوڑا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سبزی سے لدے ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو روند ڈالا ، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی طور پر حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ معلو ہوتا ہے ، تاہم ٹرک کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز شروع کردیا گیا اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

