فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سی ڈی اے نے ایوان صدر کے عقب میں ہیڈکوارٹر بنانے کیلئے جگہ کی نشاندہی کردی۔ عمارت کی تعمیر بھی اسی سال مکمل ہونے کا امکان ہے۔
فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر ایوان صدر کے عقب میں بنایا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اراضی کی نشاندہی کردی،فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
ایف سی ہیڈکوارٹر ایوان صدر کی عقب میں بری امام کے قریب بنے گا۔اسپیشل کیس کے طور پر عمارت اسی مالی سال میں مکمل کی جائے گی۔ آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری کا دفتر بھی ہیڈ کوارٹر کے اندر ہی بنایا جائے گا۔
سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنے کے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری بنائی گئی۔1975 میں ذوالفقار علی بھٹو دور میں ایف سی کو وفاق کے ماتحت کیا گیا۔اب قومی سطح پر کردار کیلئے ایف سی کو فیڈرل کانسٹیبلری کردیا گیا۔