جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںفاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے انتظارہے،...

فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے انتظارہے، محسن نقوی

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں ایشیا کپ کے ایک شاندار فائنل کا منتظر ہوں۔

ایشیا کپ کے فائنل سے قبل اپنے بیان میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ مجھے فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے انتظارہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ایشیا کپ میں کرکٹرز نے شاندار مہارت اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کے جنون، ایشیائی ٹیموں میں مقابلے کا جذبہ اور میدان میں بہترین کارکردگی نے اسے ایک یادگار ایونٹ بنا دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہمیں ناظرین کی ریکارڈ تعداد ملے گی جو براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے