بی این پی قائد سردار اخترجان مینگل پر سفری پابندی کے خلاف پیٹشین پر اہم سماعت ، ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد، بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ بی این پی سربراہ سردار اخترمینگل پر سے سفری پابندی فوری ہٹائی جائے۔
اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈوکیٹ راہب بلیدی ایڈوکیٹ اور دیگر بھی پیش ہوئے ۔

