پیر, دسمبر 29, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے سرپرستی کی دعوت دی، ہر مثبت و...

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے سرپرستی کی دعوت دی، ہر مثبت و تعمیری کام میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں :چوہدری شجاعت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ان کے کبڈی فیڈریشن کے صدر بننے سے متعلق خبروں پر بیان جاری کردیا۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ میں 16 سال پاکستان کبڈی فیڈریشن کا صدر رہا اور کبڈی کو روایتی کھیل سے نکال کر عالمی نوعیت کی گیم بنایا، میرے دور میں کبڈی فیڈریشن نے وزیراعظم کپ اور سیف گیمز جیتیں تاہم اب میرے بڑے بیٹے چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کےلیے تیار ہوں، ہر ذمہ دار شہری اور محب وطن پاکستانی کو کھیلوں کی سرپرستی کرنی چاہیے، حکومت کرکٹ کے ساتھ ہاکی، فٹبال، والی بال، ٹینس اور دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دے۔ 

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی کامیابی ہے، حکومت، فوج اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور اقوام عالم ہمارا کردار تسلیم کر رہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کے چوہدری شجاعت حسین کو کبڈی فیڈریشن کا نیا صدر بنایا گیا ہے تاہم بعد میں اس خبر کی تردید کردی گئی تھی۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے