جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںبھارت جھگڑالو پڑوسی کے بجائے اچھے ہمسائے کی طرح رہے دونوں ملکوں...

بھارت جھگڑالو پڑوسی کے بجائے اچھے ہمسائے کی طرح رہے دونوں ملکوں کے درمیان چار جنگوں میں اربوں ڈالر خرچ ہوئے، شہباز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت جھگڑالو پڑوسی کے بجائے اچھے ہمسائے کی طرح رہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان چار جنگوں میں اربوں ڈالر خرچ ہوئے یہ عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود پر خرچ کیے جانے چاہیے۔

لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ غزہ میں ظلم و ستم جاری ہے، 64 ہزار فلسطینی شہید کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں، ہمیں ساتھ رہنا ہے۔ بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے زرمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو سراہا اور انکے لیے ولولہ انگیز شعر پڑھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کا خطاب آج دوپہر کو نشر کیا جائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پرجوش تقریر کی، لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص، معیشت اور سفارتی تعلقات پر بات کی۔

اس موقع پر وزیر مملکت عون چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو جو فتح ملی اس سے دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے