جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق تمام مسائل بات چیت اور پرامن...

ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق تمام مسائل بات چیت اور پرامن طریقے سے حل ہونے چاہئیں: عاصم افتخار

پاکستان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں  ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور  دیا اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا زور زبردستی سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار نے کہا کہ پختہ یقین ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق  تمام معاملات پر امن طریقے سے ، بات چیت  اور تعاون کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں، سفارتکاری کو کامیاب ہونے کے لیے مزید وقت دینے  کی ضرورت ہے،  تصادم سے بچنا ناگزیر ہے  کیونکہ یہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا قریبی ہمسائیہ اور دوست کی حیثیت سے  ہم کسی ایسے اقدام کےحامی نہیں جو اس خطے کو  غیرمستحکم کرے جو پہلے ہی کئی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، یہ خطہ مزید کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا، سفارتکاری اور دھونس دھمکی ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، ہمیں یقین ہے اس مرحلے پر بھی سفارت کاری کو موقع ، دیا جانا چاہیے۔ ہمیں اس طریقہ کار کو ترجیح دینی چاہیے ، اور پرامن،مذاکراتی حل پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرناچاہیے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے