بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سندھ اور بلوچستان کے سرحدی مقام یارو پٹ میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ بگٹی میں سندھ اور بلوچستان کے سرحدی مقام یارو پٹ میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں۔
دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔