نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں سیلاب کے بعد ادارہ تعلیم وآگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان کر دیا۔
ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب نے ملک بھر میں اسکولوں کو تباہ کر دیا اور کمیونٹیز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ملالہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کے ساتھ میری دلی ہمدردیاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں امدادی کاموں میں تعاون کرنے، انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لازماً متحد ہو جانا چاہیے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
ملالہ نے ادارہ تعلیم وآگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر جبکہ ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا۔

