بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںحیدر آباد: بحریہ ٹاؤن کی 893 ایکڑ زمین کو غیر قانونی قرار،خالی...

حیدر آباد: بحریہ ٹاؤن کی 893 ایکڑ زمین کو غیر قانونی قرار،خالی کروانے کا حکم

حیدرآباد میں اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل نے بحریہ ٹاؤن کی 893 ایکڑ زمین کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قبضہ خالی کروانے کا حکم جاری کر دیا۔

بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامشورو کی دیہہ مول میں 893 ایکڑ زمین بحریہ ٹائون کی ملکیت ہے اور حکومت سندھ اورریونیو حکام اس زمین سے بے دخلی کر رہے ہیں جن کو روکا جائے۔

ٹریبونل نے فریقین کے دلائل اورسپریم کورٹ کے سابقہ احکامات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کر تے ہوئے تمام اراضی کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔ ٹربیونل نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ زمین ریاستی ملکیت ہے بحریہ ٹاؤن اپنی ملکیت ثابت کرنے میں ناکامی رہی ہے۔

سپریم کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کو صرف 16,896 ایکڑ زمین کا حق حاصل ہے،   زمین سے متعلق بحریہ ٹاؤن کی استدعا ناقابلِ سماعت ہے۔ ٹربینل نے فیصلے میں حکم دیا کہ متعلقہ حکام بحریہ ٹاؤن کو غیر قانونی طور پر قابض زمین سے بے دخل کرنے کے مجاز ہیں، اس ضمن میں انسداد قبضہ فورس کارروائی کر سکتی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے