جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںپاک-بھارت میچ، فوری ایکشن نہ لینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئر معطل

پاک-بھارت میچ، فوری ایکشن نہ لینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئر معطل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ کے معاملے پر فوری ایکشن نہ لینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیر عثمان واہلہ کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایشیاکپ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا۔

ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق ٹاس کے وقت بھی میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔

اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بتایا کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق اور ایم سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹایا جائے۔

تاہم، اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیر عثمان واہلہ کی جانب سے فوری طور پر ایکشن نہ لینے پر انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان واہلہ اس وقت دبئی میں ہیں انہیں کرکٹ بورڈ کی جانب سے فوری طور پر واپس بلالیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی اور چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ’میرے لیے ملک کی عزت وقار سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے