جمعہ, فروری 13, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںوینزویلا کے ساتھ کشیدگی، امریکا نے فوجی طاقت میں اضافہ شروع کردیا

وینزویلا کے ساتھ کشیدگی، امریکا نے فوجی طاقت میں اضافہ شروع کردیا

وینزویلا کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکا نے ایف 35 طیارے پورٹو ریکو میں تعینات کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر کریبین جزائر کے قریب امریکا نے فوجی طاقت میں اضافہ شروع کردیا ہے۔

اس سلسلے کی کڑی کے طور پر 5 جدید امریکی ایف 35 طیارے پورٹو ریکو پہنچ گئے ہیں۔

امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے 10 جدید جنگی اسٹیلتھ طیارے بھیجنے کا اعلان کیا تھا جو مبینہ طور پر وینزویلا کے منشیات کارٹلز کے خلاف کارروائی کریں گے۔

پورٹو ریکو کے شہر سیبا کے فوجی اڈے پر ایف-35 طیاروں کے علاوہ امریکی ہیلی کاپٹر، اوسپرے ٹرانسپورٹ طیارے اور فوجی اہلکار بھی پہنچے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے