پیر, اکتوبر 20, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںببلوچ یکجہتی کمیٹی قیادت سیشن کورٹ کوئٹہ میں پیش، مزید 15 دن...

ببلوچ یکجہتی کمیٹی قیادت سیشن کورٹ کوئٹہ میں پیش، مزید 15 دن کے ریمانڈ پر پولیس حوالے

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی مرکزی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کو کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں عدالت نے ملزمان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلی

بی وائی سی کی لیگل ٹیم کے رکن اسرار بلوچ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ (بی وائی سی) کی گرفتار قیادت کو کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ون کے جج محمد علی مبین کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے پولیس کی استدعا پر انہیں 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی مبین کی عدالت میں پیش ہونے والوں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گل زادی، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ شامل تھے۔

بی وائی سی کی جانب سے قانونی معاونت کے لیے وکلا کی ٹیم اسرار بلوچ ایڈووکیٹ اور شعیب بلوچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئی۔

پولیس نے عدالت سے مزید تفتیش کے لیے 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

بی وائی سی کے مرکزی قیادت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جبر کسی ایک فرد یا قوم تک محدود نہیں بلکہ ہر طرف پھیلا ہوا ہے،

آج معذور طالبہ ماہ جبین کو تین مہینے سے جبری لاپتہ کیا گیا ہے لیکن پارلیمنٹ اور قانون انہیں عدالت میں پیش کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، یہاں عسکری حکومت ہے جہاں نہ پارلیمنٹ بااختیار ہے اور نہ ہی عدالتیں۔ – ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے