جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپشین میں حساس اداروں کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ،سی...

پشین میں حساس اداروں کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ،سی ٹی ڈی

بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنۃ الخوارج سے تھا، دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 دستی بم، ڈیٹونیٹرز، پریما کارڈ اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد چمن روڈ پر ایف سی ٹرک پر ہونے والے حملے، پشین میں لیویز افسر کے قتل اور پولیس اہلکاروں پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشت گرد کئی سنگین مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور مزید دہشت گردوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے