بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںکینیڈا کا سیلاب متاثرین کیلئے 2.6 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

کینیڈا کا سیلاب متاثرین کیلئے 2.6 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 2.6 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ 

یہ امداد انسانیت کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی تاکہ بے گھر ہونے والے افراد کو عارضی پناہ گاہیں، صاف پانی اور جان بچانے والی بنیادی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ 

کینیڈا کے وزیرِ  مملکت برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ رندیپ سرائے نے اس امدادی رقم کا سرکاری اعلان کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ 

کینیڈا کی یہ امداد متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے