اسلام آباد:
سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی ایک اور کھیپ گرفتار کر لی گئی۔
ایف آئی اے نے نوجوانوں کو جیوانی سے گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے 24 ملزمان ایران اور آگے دیگر ممالک جانا چاہتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں 11 کا تعلق گجرانوالہ سے، 7 کا تعلق حافظ آباد اور 6 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ایف آئی اے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔