جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںغزہ میں نسل کشی مہم کو 700 دن مکمل،شہدا کی مجموعی تعداد...

غزہ میں نسل کشی مہم کو 700 دن مکمل،شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 368 ہوگئی

غزہ میں نسل کشی کی مہم کو سات سو دن مکمل ہوگئے،قابض صہیونی فورسز کی تازہ کارروائی میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوگئے۔

صیہونی فوج فلسطینیوں کا نام و نشان مٹانے کے مشن پر ہے،24 گھنٹے میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوگئے،مجموعی تعداد 64 ہزار 368 ہوگئی۔

دوسری جانب حماس نےغزہ میں جنگ بندی سے متعلق اپنے نئے بیان میں کہاہم18اگست کو پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز پر قائم ہیں،غزہ میں مکمل جنگ بندی،اسرائیلی فوج کے انخلا پربات کرنے کیلئے تیار ہیں،ہم ہراُس تجویز کیلئے تیار ہیں،جو بغیر شرط امداد کی فراہمی کا باعث بنے، سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے قیدیوں کا تبادلہ یقینی بنایا جائے۔

تل ابیب میں جنگ بندی اورقیدیوں کی رہائی کیلئےاحتجاج کیاگیا،مظاہرین نےنیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،اُدھر لندن میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیاگیا،پولیس نےڈیڑھ سو سے زائد مظاہرین کو گرفتارکر لیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے